Thursday, May 14, 2026
 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آئندہ ہفتے آذربائیجان کا دورہ کریں گی

 



وزیر اعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے آذربائیجان کا دورہ کریں گی، جہاں مریم نواز باکو میں منعقدہ 13ویں ورلڈ اربن فورم میں شرکت کریں گی۔ مریم نواز دنیا بھر کے شہروں میں رہائش اور پائیدار ترقی پر اظہارِ خیال کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیگر ممالک سے آئے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔ مریم نواز 17 مئی کو پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گی۔ باکو میں ورلڈ اربن فارم 17 مئی سے 22 مئی تک جاری رہے گی۔ صوبائی وزراء کا وفد بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل