Loading
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ خلیج میں اپنے موجودہ مؤقف اور اقدامات میں تبدیلی لائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن امید کرتا ہے کہ بیجنگ ایران کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام ایشیائی معیشتوں، خاص طور پر خود چین کے لیے بڑا خطرہ ہے کیونکہ چین مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی توانائی پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی، بحری نقل و حمل اور تیل کی ترسیل کے معاملات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل