Thursday, May 14, 2026
 

ڈرگ ڈیلر پنکی سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت میں جمع، ملزمہ کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں انمول عرف پنکی کے مقدمات کے معاملے پر پولیس کی ایک اور رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمہ گینگ کے ذریعے اسکولوں کے کم عمر بچوں کو ہدف بناتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گینگ پوش علاقوں اور نجی تعلیمی اداروں کو سپلائی کرتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں زیادہ خریدنے والوں کو رعایتی پیکج دیا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق تعلیمی اداروں میں ملزمہ کے نیٹ ورک کو روکنے کے لیے تفتیش ضروری ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنکی کی نشاندہی پر تعلیمی اداروں میں اس کے سہولت کاروں کی شناخت کرنی ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو کورٹ فائل کا حصہ بنا لیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل