Loading
ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں سموسہ کے پیسے نہ دینے پر دکاندار نے 10 سالہ بچے پر تشدد کرکے کپڑے اتار کر بھگا دیا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ آصف تنویر کی دکان پر گیا اور 50 روپے کے سموسے کھائے، جیب میں پیسے نہ ہونے پر دکاندار نے کپڑے اتارتے ہوئے تشدد کیا اور برہنہ کر کے بھگا دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر انسانی سلوک کرنے پر ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل