Saturday, May 16, 2026
 

اردو ڈائجسٹ کے بانی معروف صحافی الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

 



معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صحافی اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی کبھی پر ہوسکے، ان کی صحافت کی دنیا میں بے پایاں خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اے پی این ایس کی جانب سے جاری بیان میں اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ان کے انتقال سے صحافتی اور ادبی دنیا غم زدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ 17 مئی (اتوار) کو بعد نماز ظہر جامعیہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا کہ الطاف حسن قریشی نے اردو ڈائجسٹ کے ذریعے ملک بھر میں سنجیدہ صحافت، دانش ورانہ مباحث اور ادبی اقدار کے فروغ کے لیے تاریخی اور غیرمعمولی کردار ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل