Loading
داعش کا سیکنڈ اِن کمانڈ عالمی رہنما اور نائجیریا کا شہری ابوبلال المنوکی ایک مشترکہ امریکی-نائیجیرین آپریشن میں مارا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے میں افریقہ کے ساحل کے علاقے میں ابوبلال المنوکی کو نشانہ بنایا گیا جو کہ داعش اور القاعدہ سے منسلک شورشوں کا مرکز ہے اور علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا کہ داعش کا عالمی سیکنڈ ان کمانڈ ابو بلال المنوکی امریکی اور نائیجیرین فورسز کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے داعش کی عالمی کارروائیاں کمزور ہو جائیں گی تاہم مغربی افریقہ میں انتہا پسندانہ تشدد ایک بڑھتا ہوا سیکورٹی چیلنج بنی ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے اس مشن کو بہت احتیاط سے منصوبہ بند اور انتہائی پیچیدہ قرار دیا اور اس کے تعاون پر نائیجیریا کا شکریہ ادا کیا۔ آپریشن کی صحیح جگہ کا انکشاف نہیں کیا گیا، لیکن حکام نے تصدیق کی کہ المنوکی ایک نائجیرین شہری تھا جو ساحل کے علاقے میں طویل عرصے سے سرگرم تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل