Loading
آسٹریلیا میں سفید شارک نے سمندر میں سرفنگ کرنے والے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلیا میں مشہور سیاحتی مقام روٹنیسٹ کے شمال مغرب میں 12 فٹ لمبی گریٹ وائٹ شارک نے ایک تیراک پر حملہ کردیا۔
خیال رہے کہ روٹنیسٹ آئی لینڈ سفید ریت والے ساحلوں، سیاحت، سرفنگ اور غوطہ خوری کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
آسٹریلیا کے محکمہ برائے پرائمری انڈسٹریز اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ نے تصدیق کی کہ حملہ عظیم سفید شارک نے کیا۔
حکام نے عوام کو علاقے کے سمندری پانیوں میں غیرمعمولی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
آسٹریلیا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں شارک حملوں کی تعداد نسبتاً زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ سرکاری اور تحقیقی ریکارڈز کے مطابق1791 سے اب تک آسٹریلیا میں شارک حملوں کے تقریباً 1,300 واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
آسٹریلیا کے علاوہ امریکا، جنوبی افریقا، برازیل میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال اوسطاً 70 سے 100 کے درمیان شارک کے حملے رپورٹ ہوتے ہیں۔ تاہم سب ہی جان لیوا نہیں تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل