Sunday, May 17, 2026
 

بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

 



فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز کر دی گئی۔ ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔ بجٹ تجاویز میں یہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کر کے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے۔ اسی طرح، تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔  ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سے کم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل