Loading
بڈھنی پل مدینہ کالونی میں ایک نوجوان کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی بعدازاں لاش بھی نکال لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 پشاور کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ آصف نامی شخص، عمر تقریباً 35 سال، بڈھنی نالے میں ڈوب گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ انداز میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران غوطہ خوروں نے نوجوان کی جسدِ خاکی نالے سے نکال لی گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جسدِ خاکی لواحقین کے حوالے کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل