Sunday, May 17, 2026
 

کوٹ لکھپت: ہنی ٹریپ میں پولیس اہلکار بھی ملوث، خواجہ سراؤں کے ساتھ کارروائی

 



لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں دو خواجہ سراؤں نے قصور کے شہری کو ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلایا، جہاں انہوں نے ساتھی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا اور چالیس ہزار نقدی چھین لی۔ بعد ازاں شہری کو واش روم میں بند کر دیا گیا۔ کچھ دیر بعد فلیٹ پر چار پولیس اہلکار آئے اور خواجہ سراؤں نے شہری کو ان کے حوالے کیا۔ پولیس اہلکاروں نے شہری کو دھمکیاں دے کر شناختی کارڈ کی کاپی اور گیارہ ہزار نقدی چھین لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔ خفیہ تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر پولیس نے خواجہ سراؤں سمیت چار کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار اہلکاروں میں وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان شامل ہیں، جبکہ خواجہ سراؤں میں ماہی، خوشی اور کشمالہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق ملزمان شہری کو ہراساں کر کے رقم اور قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث تھے۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 2462/26 شہری بلال احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل