Sunday, May 17, 2026
 

ایران نے اسپیکر باقر قالیباف کو چین کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا

 



ایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کو حال ہی میں چین کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قالیباف چین سے متعلق مخلتف قومی اداروں کے رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ باقر قالیباف کی بطور نمائندہ خصوصی تقرری کی تجویز صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے دی گئی تھی اور سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ باقر قالیباف کی تعیناتی ان کے اختیارات کی بنیاد پر ماضی کے نمائندوں کے مقابلے میں مختلف ہے۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا باقر قالیباف اس عہدے کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر اپنا منصب جاری رکھیں گے یا نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل