Monday, May 18, 2026
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور قطری وزیر مملکت کے درمیان علاقائی صورتحال پر گفتگو

 



نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور قطری وزیر مملکت کے درمیان ٹیلی فونک پر علاقائی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ محمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ قطری وزیر مملکت نے خطے میں پاکستان کے تعمیری کردار اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو سراہا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل