Monday, May 18, 2026
 

پاکستان کی امارات میں جوہری پلانٹ پر حملے کی شدید مذمت

 



پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے براکہ جوہری پلانٹ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان  نے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر 17 مئی 2026 کو ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان یو اے ای کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بشمول بین الاقوامی انسانی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور جوہری تحفظ و سلامتی کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو کہ عالمی توانائی ایجنسی کے قواعد اور قراردادوں میں بھی درج ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ایسے اقدامات انسانی جانوں، ماحول اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی اصولوں اور عالمی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مکالمہ اور سفارت کاری ہی خطے میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا واحد راستہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل