Loading
منشیات ڈیلر پنکی کے پاکستان سے باہر جانے اور پولیس سے بھاری رشوت کے عوض چھوڑے جانے کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے پکڑی جانے والی کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے معاملے میں اس کی ٹریول ہسٹری سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق پنکی صرف ایک بار ہی ملک سے باہر گئی ہے۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے باکو گئی اور تقریباً 3 ماہ بعد یکم اپریل 2019ء کو باکو سے واپس آ گئی۔ پنکی کے دوسرے شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم بھی 2 مرتبہ باکو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رانا اکرم 12 اکتوبر 2025 کو باکو گیا اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس آیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق وہ دوبارہ 27 دسمبر 2025 کو باکو گیا اور 6 جنوری 2026 کو باکو سے واپس لاہور پہنچا۔
پولیس کے مطابق رانا اکرم نے ہی پہلی مرتبہ انمول اور اس کی ساتھی کرن کو پکڑا اور پھر چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق رانا اکرم نے مبینہ طور پر 2 گاڑیوں سمیت 5 کروڑ لے کر دونوں کو چھوڑ دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل