Loading
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آٹزم بحالی اور خصوصی تعلیم کے شعبے میں سندھ کی قیادت کا اعتراف ایک تاریخی پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آٹزم سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے سی-آرٹس سندھ سے تعاون طلب کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ کابینہ نے ڈی ای پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو وفاقی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی افراد کی نگہداشت، پیشہ ورانہ تربیت، اسسٹو ٹیکنالوجیز اور آٹزم سروسز کے شعبے میں سندھ کے کامیاب اور جامع ماڈل کا اعتراف ہے۔
شرجیل انعام میمن نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کی نگہداشت، پیشہ ورانہ تربیت، اسسٹو ٹیکنالوجیز اور آٹزم سروسز کے شعبے میں سندھ کے جامع ماڈل کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل