Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے کیونکہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا دوبارہ فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس شاید جمعہ، ہفتہ، اتوار یا اگلے ہفتے کے آغاز تک کا وقت ہے۔ ان کے بقول جلد واضح ہوجائے گا کہ تہران کیا فیصلہ کرتا ہے لیکن ایران کو بڑا دھچکا دینا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکا پیر کے روز ایران پر حملہ کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا تاہم خلیجی ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی اتحادی جنگ کے پھیلاؤ سے متعلق تشویش رکھتے تھے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت ایران تنازع کو جلد ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے سفارتی سطح پر سرگرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایران خود معاہدے کی طرف آنا چاہتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل