Loading
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوشوں کو سراہا ہے۔
انھوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہوجائیں گے جس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور معاشی دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک کی درخواست پر عین وقت پر ایران پر حملے روک کر مذاکرات کا جو موقع دیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔
انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی کاوشوں اور صدر ٹرمپ کی دی گئی مہلت سے فائدہ اُٹھائیں اور جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل