Wednesday, May 20, 2026
 

پاکستان کو عالمی پالیسی فورم میں نمائندگی ملنے کا امکان

 



پاکستان نے عالمی سطح پر اہم سفارتی اور ادارہ جاتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے پالیسی کمیشن کیلیے 2026-28 کی مدت میں انتخاب جیت لیا ہے۔ تقریباً 70 سالہ رکنیت کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس اعلیٰ ترین پالیسی فورم میں نمائندگی ملنے جارہی ہے، جسے عالمی کسٹمز نظام میں غیر معمولی پیشرفت قراردیاجارہا ہے۔ یہ انتخاب ہانگ کانگ میں 18 تا 20 مئی 2026 کے دوران منعقدہ ایشیاء پیسیفک ریجنل ہیڈز آف کسٹمز ایڈمنسٹریشنز اجلاس کے دوران عمل میں آیا، جہاں سخت مقابلے کے بعد پاکستان نے پانچ نشستوں کیلیے 6 امیدواروں میں اپنی جگہ بنائی۔ اس نامزدگی کی باقاعدہ منظوری جون 2026 میں WCO کونسل اجلاس میں دی جائیگی، پالیسی کمیشن ورلڈکسٹمز آرگنائزیشن کا اہم ترین تزویراتی پلیٹ فارم ہے، جہاں کسٹمز کی جدیدکاری، تجارتی سہولت، ڈیجیٹل تبدیلی اور عالمی گورننس سے متعلق پالیسی فیصلے کیے جاتے ہیں۔ فورم میں شمولیت پاکستان کو عالمی سطح پر مؤثر آوازفراہم کریگی۔ پاکستان کی کامیابی کے پیچھے گزشتہ دو برسوں پر محیط فعال کسٹم ڈپلومیسی، علاقائی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کلیدی عوامل رہیبرسلز میں پاکستان کسٹمزکے مستقل مشن کے قیام نے بھی عالمی فورمز پر پاکستان کی موجودگی کو مضبوط بنایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل