Loading
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع ہے جسے آخری شکل دینے کے لیے سفارتی سطح پر تیزی سے رابطے جاری ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کر سکتی ہے جہاں ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران معاہدے کے مسودے کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ پاکستان کی ثالثی میں بقر عید کے بعد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ ایران پہنچے ہیں جہاں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات جلد متوقع ہیں اور اسی لیے انھوں نے منگل کے روز تہران پر طے شدہ حملوں کو روک دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل