Friday, May 22, 2026
 

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

 



ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے سے حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بل اور سبسڈی سے متعلق غیر مصدقہ معلومات اور جعلی مواد مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے بعض عناصر ممکنہ طور پر غیر قانونی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے بل کے سوا کسی بھی کیو آر کوڈ یا دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے سبسڈی سے متعلق معلومات حاصل کرنا یا فراہم کرنا درست نہیں۔ ضروری اور اہم اطلاع۔ کچھ غیر مصدقہ اور ممکنہ غیر قانونی مقاصد کیلیے استعمال کے مقاصد کیلیے بجلی کے بل کے علاوہ کیو آر کوڈ کو مختلف پلیٹ فارمز پر لوگوں سے شئیر کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں بجلی کے بل کے علاوہ بجلی سبسڈی سے متعلقہ معلومات کسی بھی اور پلیٹ فارم پر1/2 pic.twitter.com/ceQVAhre35 — zafar yab khan (@zafaryabkhan) May 22, 2026 ترجمان نے واضح کیا کہ بجلی سبسڈی سے متعلق معلومات کسی دوسرے پلیٹ فارم، چاہے وہ ڈیجیٹل ہو یا کاغذی، پر درج نہیں ہو سکتیں اور اس نوعیت کا مواد غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ اس معاملے کی باقاعدہ اطلاع متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دے دی گئی ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے محتاط رہیں اور سبسڈی سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے بجلی کے بل کے سوا کسی دوسرے پلیٹ فارم یا کیو آر کوڈ کا استعمال نہ کریں۔ ترجمان پاور ڈویژن نے عوام پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اور مشکوک ذرائع سے شیئر ہونے والے مواد سے ہوشیار رہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل