Friday, May 22, 2026
 

سیفائر سوڈا ایش منصوبے میں اہم اقدام، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پانی کی فراہمی منظور

 



ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں صنعتی اور کیمیکل شعبے کے اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیفائر سوڈا ایش پروڈکشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جو پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے اہم سنگِ میل ہیں۔ سیفائر سوڈا ایش منصوبے کے لیے خوشاب کی مہاجر کینال سے 2.7 کیوسک پانی مختص کر دیا گیا ہے جس سے منصوبے کی آپریشنل استعداد یقینی بنائی جا سکے گی۔ سوڈا ایش شیشہ، ڈٹرجنٹس، ٹیکسٹائل اور مختلف کیمیکل صنعتوں میں استعمال ہونے والا اہم صنعتی خام مال ہے۔ مقامی سطح پر سوڈا ایش کی پیداوار بڑھنے سے صنعتی بنیاد مضبوط، درآمدی انحصار میں کمی اور سپلائی چین کا استحکام ممکن ہوگا۔ سیفائر سوڈا ایش منصوبے سے ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافہ اور صنعتی معیشت کو فروغ ملے گا، منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کی فعال سہولت کاری سرمایہ کاری پر مبنی صنعتی ترقی اور طویل المدتی معاشی استحکام کو فروغ دے رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل