Friday, May 22, 2026
 

سابق بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 



ضلع کچہری لاہور میں اپنی سابق بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز رشتہ داروں کو واٹس ایپ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے میں ملوث ملزم سید حمزہ اقبال کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایس آئی آصف حسین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ ان کے مطابق ملزم سے موبائل فون اور قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد ہو چکی ہیں۔ ایس آئی آصف حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ مدعیہ کے وکلا سید محسن شاہ ایڈووکیٹ اور ملک عزیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم نے اپنی بیوی پر ظلم کر کے نازیبا ویڈیو بنائی۔ سید محسن شاہ ایڈووکیٹ کے مطابق ملزم سے دو موبائل برآمد کیے گئے ہیں اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل