Friday, May 22, 2026
 

چین اور روس کا افغان سرزمین پر پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کااظہار

 



افغانستان سے پھیلتی دہشت گردی پر چین اور روس کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار  کیا گیا ہے۔ طالبان رجیم اپنے ناجائز  تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ چین اور روس نے افغانستان سے  ہونے والی دہشتگردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے کے مطابق   افغان سرزمین سےجنم لینے والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سیکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے ۔  علاوہ ازیں عالمی برادری  سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے  کے لیے تعاون بڑھانے پرزور بھی دیا گیا۔ عالمی  ماہرین کے مطابق   طالبان رجیم  کی جانب سے  دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل  خطرہ بن چکی ہے۔ روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین  پڑوسی ممالک  کیخلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے  سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی   تائید ہے ۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل