Friday, May 22, 2026
 

ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے عالمی امن و استحکام میں کردار کو خراج تحسین

 



برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہائوس آف لارڈز) میں ہونے والی ایک اہم بحث کے دوران پاکستان کے سفارتی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ بحث کے دوران لارڈ قربان حسین نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس حساس صورتحال میں مثبت اور تعمیری سفارت کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔ لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں جنگ بندی پر اتفاق ممکن ہوا جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی تفصیلات پر پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کردار پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ بحث کے دوران اس مؤقف کو ایوان میں مثبت انداز میں لیا گیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل