Loading
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں اور دورے میں ایران-امریکا بات چیت، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر گئے تھے اور ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل