Saturday, May 23, 2026
 

آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار

 



آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے سری لنکا جانے والے ایک مشکوک مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی جانچ کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ وہ 2019 میں ایران کے راستے ’’ڈنکی‘‘ لگا کر یورپ جانے کی کوشش کر چکا ہے، جہاں اسے یونانی پولیس نے گرفتار کر کے ترکی واپس بھیج دیا تھا، جبکہ 2022 میں اسے مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق موبائل فون کی جانچ کے دوران آسٹریلیا میں سیاسی پناہ اور ہم جنس پرستی سے متعلق مواد برآمد ہوا۔ مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے آسٹریلوی شہری Steven Christopher کو ان معاملات کے لیے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے بتایا کہ مذکورہ آسٹریلوی شہری اپریل 2026 میں پاکستان بھی آیا تھا اور دونوں کے درمیان مبینہ طور پر ہم جنس شادی سے متعلق معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل