Loading
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے چمن پھاٹک میں معصوم بلوچ عوام فتنۃ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکار ہو گئے۔
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے۔
خودکش دھماکے کے نتیجے متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔
فتنۃ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فتنۃ الہندوستان کی اس دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ۔
ذوالحجہ کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان عناصر کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے۔ غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتب فکر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل