Loading
شہر قائد میں آج صبح کے اوقات میں بادلوں کے ڈیرے رہے اور سمندری ہواؤں کے ساتھ کئی علاقوں میں پھوار بھی پڑی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد شہر پر چھانے والے بادل چھٹ جائیں گے، تاہم آج بھی موسم گرم و مرطوب اور تیزہوائیں چلنے جبکہ مطلع بیشتر اوقات صاف رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنا متوقع ہے۔
آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 50 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت سے 5 سے 8 درجے ذیادہ محسوس ہورہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل