Monday, May 25, 2026
 

پاک فوج اور پورے ملک کیلیے عالمی سطح پر انتہائی قابل فخر اور تاریخی اعزاز

 



پاک فوج اور پورے ملک کے لیے عالمی سطح پر انتہائی قابل فخر اور تاریخی اعزاز حاصل ہوگیا۔ چین میں جاری 33ویں ایشین جونیئر انڈیویجول اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل پاکستان کے نام ہوگیا۔ پاک آرمی کے اسکواش کھلاڑی نعمان علی خان نے روایتی حریف بھارت کواسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ پاکستانی کھلاڑی نے فائنل میں بھارتی حریف شیون اگروال کو1-3 سے ہرا کر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ گزشتہ ایشین چیمپئن شپ میں اسی بھارتی کھلاڑی نے نعمان علی خان کو 0-3 سے ہرایا تھا۔ نعمان علی خان نے جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرکے پرانی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ دفاعِ وطن ہو یا کھیل کا میدان، پاک فوج ہر فورم پر ملک کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل