Monday, May 25, 2026
 

عراق سے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

 



امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ بغداد سے عراق ایئر کی پہلی پرواز آئی اے 409 آج صبح 4 بج کر 53 منٹ پر پہنچ کر کراچی لینڈ ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے عراق ایئر کی پرواز آئی اے 410 صبح 7 بج کر 14 منٹ پر بغداد کے لیے روانہ ہوئی۔ اس روٹ پر آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہِ راست کراچی آئی تھی جبکہ آئی اے 409 نے آخری بار 15 فروری کو کراچی کا سفر کیا تھا۔ یہ پروازیں 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول کا حصہ تھیں تاہم انہیں منسوخ کر دیا گیا تھا عراق ایئر کی جانب سے جلد ہی بغداد سے اسلام آباد کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل