Sunday, May 31, 2026
 

ڈاکٹرریواز آئی سی سی بورڈ کی غیرجانبدار ڈائریکٹر مقرر

 



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈاکٹر روز سی ریواز کو بورڈ کی نئی غیر جانبدار ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ ورلڈ گورننگ کونسل کے مطابق ڈاکٹر روز ریواز ابتدائی طور پر 3 سالہ مدت کے لیے بورڈ میں شامل ہوں گی تاہم اس میں مزید 3 برس کی توسیع کی گنجائش بھی موجود ہوگی۔ ڈاکٹر روز ریواز اس وقت انگلیان واٹر کی چیئرپرسن ہیں جبکہ یورپ کی معروف میٹریل سائنس کمپنیوں اپیرام ایس اے اور وکٹریکس پی ایل سی میں بھی ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں، وہ حکمت عملی، رسک مینجمنٹ اور کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے گہری بصیرت رکھتی ہیں۔  ڈاکٹر روز ریواز کی کارپوریٹ گورننس، ادارہ جاتی حکمت عملی اور آپریشنل مؤثریت کے شعبوں میں مہارت کے ساتھ ساتھ تنوع اور شمولیت کے فروغ کے لیے خدمات انہیں آئی سی سی بورڈ کے لیے ایک اہم اضافہ بناتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل