Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے بڑے کنسرٹ کو اچانک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض گلوکار بہت زیادہ معاوضہ طلب کرتے ہیں جبکہ ان کی موسیقی عوام کے لیے کوئی خاص کشش نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فنکار عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کرتے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مجوزہ کانسرٹ کے بجائے اب ’میک امریکا گریٹ اگین‘ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وہ خود خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے حمایت یافتہ غیر منافع بخش ادارے فریڈم 250 کی جانب سے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر 16 روزہ جشن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں واشنگٹن کے نیشنل مال پر ایک بڑے موسیقی کنسرٹ کا بھی منصوبہ شامل تھا۔
تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران کئی معروف گلوکاروں نے اس تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد کنسرٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھ رہے تھے۔
تازہ اعلان کے مطابق اب کنسرٹ کی جگہ 24 جون کو ایک بڑی سیاسی ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں صدر ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے اور امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کو نئی شکل دی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل