Monday, June 01, 2026
 

کراچی، ٹریفک حادثوں اور فائرنگ کے واقعہ میں دو شخص جاں بحق، ایک کمسن بچہ زخمی

 



شہر قائد میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔ پہلا واقعہ کلفٹن بوٹ بیسن روڈ کے قریب سگنل پر پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت روحت کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرا واقعہ محمود آباد کے علاقے اختر کالونی سیکٹر سی گلی نمبر 7 میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے 6 سالہ کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد الحام کے نام سے ہوئی ہے۔ تیسرا واقعہ سپر ہائی وے کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا اور متوفی کی شناخت 56 سالہ سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل