Monday, June 01, 2026
 

سعودیہ ائیر کی پرواز جدہ سے 400 سے زائد حجاج کرام کو لیکر کراچی پہنچ گئی

 



کراچی: سعودیہ ائیر کی پرواز جدہ سے 400 سے زائد حجاج کرام کو لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی ائیر لائن حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے جس کے ذریعے حجاج کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کا پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، ایف آئی اے امیگریشن اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا، پی آئی اے  جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی پروازیں آپریٹ کرے گا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن میں کُل 213 پروازیں آپریٹ کرے گا جن کے ذریعے سے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے نے حجاج کرام کی خدمت کی خاطر تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور  آپریشن کی نگرانی سی ای او  پی آئی اے کررہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل