Monday, June 01, 2026
 

عدالتی حکم کے باوجود کارروائی؛ گیسٹ ہاؤسز درخواست گزار سی ڈی اے کیخلاف عدالت پہنچ گئے

 



گیسٹ ہاؤسز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود ایکشن لینے پر گیسٹ ہاؤس درخواست گزار سی ڈی اے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے توہین عدالت کی درخواست میں چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے  ، سی ڈی اے ڈی جی انفورسمنٹ سے جواب طلب کر لیا  ہے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز کے 13 درخواست گزاروں کی پٹیشن اس عدالت میں زیر التوا ہے ۔ عدالت نے گیسٹ ہاؤسز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک رکھا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود سی ڈی اے نے گیسٹ ہاؤسز درخواست گزار کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ کیس کے سلسلے میں ماجد امین کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست میں ذوالفقار احمد بھٹہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل