Monday, June 01, 2026
 

آئی پی ایل میں 15 سالہ ویبھاؤ سوریاونشی نے کتنا پیسہ کمایا؟

 



انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں راجھستان رائلز کے 15 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریاونشی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے کرکٹ کیریئر کو یادگار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویبھاؤ سوریاونشی کی ٹیم فائنل تک تو رسائی حاصل نہ کر سکی تاہم نوجوان کھلاڑی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سوریاونشی نے اس سیزن میں سب سے زیادہ 776 رنز بناکر اورنج کیپ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔ انہیں راجستھان رائلز نے گزشتہ سیزن سے پہلے ہونے والی نیلامی میں ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جبکہ اس سال انہیں اتنی ہی رقم میں برقرار رکھا گیا تھا۔ تاہم مستقل شاندار کارکردگی کے باعث ان کی مجموعی آمدن اس سے بہت زیادہ رہی۔ سوریاونشی کو سیزن کا موسٹ ویلیو ایبل پلیئر قرار دیا گیا۔ انہیں سیزن کے بہترین کھلاڑی کے طور پر 15 لاکھ روپے دیے گئے۔ اورنج کیپ حاصل کرنے پر انہیں 10 لاکھ روپے ملے جبکہ سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن کے لیے بھی انہیں 10 لاکھ روپے اور ٹاٹا سیرا گاڑی بطور انعام دی گئی۔ اسی طرح سپر سکسز آف دی سیزن کے لیے بھی انہیں 10 لاکھ روپے دیے گئے۔ اس کے علاوہ انہیں ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ بھی دیا گیا جس کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔ ان سالانہ ریٹینر اور انعامی رقوم کے علاوہ سوریاونشی کو ہر میچ کے لیے سات لاکھ 50 ہزار روپے میچ فیس بھی ملی جو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنی۔ انہیں مختلف میچ ڈے پرفارمنس ایوارڈز جیسے الیکٹرک اسٹرائیکر آف دی میچ اور موسٹ سکسز آف دی میچ پر بھی ہر بار ایک لاکھ روپے دیے گئے۔ مجموعی طور پر آئی پی ایل 2026 سیزن میں ویبھاؤ سوریاونشی کی آمدن 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ ???? Vaibhav Sooryavanshi IPL 2026 earnings breakdown ???? - RR salary: ₹1.10 crore - Match fees (16 matches): ₹1.20 crore - MVP award: ₹15 lakh - Orange Cap: ₹10 lakh - Super Striker award: ₹10 lakh - Super Sixes award: ₹10 lakh - Emerging Player award: ₹10 lakh - Other… pic.twitter.com/1XS2aNPAtk — PC (@ImPC_45) June 1, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل