Monday, June 01, 2026
 

کراچی میں شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز

 



کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد مزید سخت کرنے کے لیے ٹریفک پولیس نے لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ نظام صرف شارع فیصل پر نافذ کیا گیا ہے، تاہم مستقبل میں اسے شہر کی دیگر اہم شاہراہوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ لین میں چلائیں اور موٹر سائیکلوں، بسوں اور کاروں سمیت تمام گاڑیوں کے ڈرائیور لین ڈسپلن کی پابندی یقینی بنائیں۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قبل شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی، تاہم ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق لین کی پابندی سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ سڑک حادثات میں بھی نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل