Monday, June 01, 2026
 

’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے سیل

 



ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک کیفے کو مشکوک سرگرمیوں کے شبہے میں بند کردیا گیا ہے۔ ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں والیاسر اسٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے پر سیل کیا گیا ہے۔ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق اس کیفے کے صارفین جن میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں، غیر فطری طور پر حرکت کرتے ہوئے پایا گیا۔ ???? پلمب کافه‌ای مروج #شیطان‌پرستی در خیابان ولیعصر تهران بر اساس اطلاعات واصله مشتریان این کافه شامل دختران و پسران جوان، در وضعیتی غیر طبیعی و با حرکاتی عجیب و غریب، که از آن به عنوان شیطانی یاد شده، مشاهده گردیدندhttps://t.co/1TYx58SLCU pic.twitter.com/usmaFkOrig — خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) May 31, 2026 14 سیکنڈ کی خاموش ویڈیو میں ایک بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین موسیقی کی تال پر سر ہلا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایسی کارروائیں غیرمعمولی نہیں۔ 17 مئی 2024 کو بھی تہران میں ایک ایسی ہی کارروائی میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے کے الزام میں 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل