Loading
کویت نے اپنے خلاف مبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سنگین، خطرناک اور بار بار ہونے والی جارحیت قرار دیا ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی حملے ملک کی سلامتی اور استحکام پر براہِ راست حملہ ہیں۔
بیان کے مطابق یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کویت کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے ہیں بلکہ شہریوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے یہ اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں اور ان کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
کویتی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ریاست کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
کویت نے ایرانی حملوں کی تمام تر ذمہ داری تہران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان مبینہ جارحانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے مناسب فیصلے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر ایران کے سیرک جزیرے پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
حالیہ پیش رفت کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل