Monday, June 01, 2026
 

آئی پی ایل: رنر اپ ٹیم گجرات ٹائنٹز کی بس میں آتشزدگی، کھلاڑی بال بال بچ گئے

 



آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ایک ممکنہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب گجرات ٹائٹنز کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف فائنل میں شکست کے بعد احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم سے اپنے ہوٹل واپس جا رہے تھے۔ راستے میں بس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی اور اندر دھواں پھیلنا شروع ہوگیا۔ ڈرائیور نے سنگین صورتحال کو بھانپتے ہوئے گاڑی روک دی اور تمام کھلاڑیوں اور عملے کو فوری طور پر بس سے باہر نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ ٹیم کے ارکان تقریباً ایک گھںٹے سے زائد تک سڑک کنارے انتظار کرتے رہے جس کے بعد متبادل بس کا انتظام کیا گیا اور انہیں بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ फाइनल के बाद गुजरात टाइटंस की टीम बस में लगी आग! अहमदाबाद में फाइनल मुकाबले के बाद गुजरात टाइटंस की टीम को ले जा रही बस के ac में शॉर्ट सर्किट हो गया, जिससे बस में मामूली आग लग गई. घटना के तुरंत बाद एहतियातन सभी खिलाड़ियों और स्टाफ को बस से सुरक्षित नीचे उतार लिया गया. राहत की… pic.twitter.com/TPibpdkI0z — zingabad (@zingabad) June 1, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل