Monday, June 01, 2026
 

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

 



عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 494 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔ صرافہ بازار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 773 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 46 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 59 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 909 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ کر 75.75 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل