Monday, June 01, 2026
 

سندھ کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

 



شدید گرمی، ہوا میں نمی کی موجودگی اور ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے سندھ کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج کشمور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور دادو کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 70 اور شام کو 75 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں فعال رہ سکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل