Monday, June 01, 2026
 

خاتون پولیس افسر کے ساتھی اہلکاروں پر سنگین الزامات کی ویڈیو وائرل

 



عیدگاہ تھانے میں درج مقدمے کی تفتیش سے متعلق سامنے آنے والی شکایات اور نیپیئر تھانے میں تعینات خاتون پولیس افسر کی جانب سے عائد الزامات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خاتون پولیس افسر روبینہ شاہین کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو حقائق پر مبنی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق عیدگاہ تھانے کے مقدمہ نمبر 91/26 کی تفتیش پر اٹھنے والے سوالات اور نیپیئر تھانے میں تعینات خاتون پولیس افسر کی جانب سے لگائے گئے الزامات نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون پولیس افسر نے مبینہ بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ خاتون افسر کا کہنا ہے کہ ریمانڈ پر موجود ملزم کو تھانے میں خصوصی پروٹوکول اور سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سے تفصیلی انکوائری طلب کر لی۔ ہدایت کی گئی ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں، تفتیشی عمل، متعلقہ افسران کے کردار اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس ایک غیر مسلم لڑکے اور لڑکی کے بھاگ کر شادی کرنے سے متعلق ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون اور ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل