Loading
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ارکان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ کر لیا ہے اور اجلاس میں بروقت شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، جن میں فضل حکیم سمیت دیگر شامل ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے اور اپنی عدم حاضری کی وجوہات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف پارٹی کے اندر مبینہ بغاوت کی باتیں کمزور پڑ گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کل کابینہ ارکان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے اکٹھے روانہ ہوں گے اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل