Loading
خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی کے مطابق خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرنے سے متعلق موصول ہونے والی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی کارروائی کے دوران ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ بعد ازاں ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
مدعی کے بیان کے مطابق 29 مئی 2026 کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کی اہلیہ نے شور مچایا اور بتایا کہ ایک نامعلوم شخص گلی میں کھڑا ہو کر باتھ روم کے روشندان سے نہاتے ہوئے ویڈیو بنا رہا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد قادر کے نام سے کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل