Monday, June 01, 2026
 

اسرائیل امریکا کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟ شاہ ایران کا 50 سال پرانا انٹرویو وائرل

 



شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے آج سے 50 سال قبل ایک انٹریو میں اسرائیل اور امریکی تعلقات سے متعلق گہری بصیرت فراہم کی تھی۔ سوشل میڈیا پر شاہ ایران کی ایک پرانی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل بہت سی چیزوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انٹرویو لینے والے اینکر مائیک والیس نے اسرائیل سے متعلق اس بیان پر کافی حیرت کا اظہارکیا۔ مائیک والیس شاہ ایران سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں اسرائیلی لابی امریکی صدور کو کنٹرول کرتی ہے جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ لابی کا 100 فیصد اثر نہیں ہوتا لیکن تھوڑا بھی اسرائیلی مفاد کیلئے بہت ہوتا ہے۔ ???????????????????????? The forgotten 1976 interview where the Shah of Iran went completely off-script on the Israel lobby... "They are controlling many things..." The interviewer, Mike Wallace, couldn't believe it. Years before his kingdom was toppled, he was expressing the same concerns so… pic.twitter.com/Ox895RAJ43 — Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 31, 2026 اینکر نے پوچھا وہ کیسے تو شاہ ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس کئی ذرائع اور طریقے ہیں جس سے وہ لوگوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا نتیجہ اسرائیل کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ مائیک والیس نے سوال کیا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ امریکی صدور اسرائیلی لابی کی طرف اتنی توجہ دیتے ہیں جس پر شاہ ایران نے جواب دیا کہ کیونکہ وہ (اسرائیلی) کئی چیزوں کو کںٹرول کررہے ہیں لہٰذا وہ طاقتور ہیں۔  اینکر نے پوچھا وہ (اسرائیلی) کیا کنٹرول کررہے ہیں؟۔ شاہ ایران نے جواب دیا کہ اخبار، میڈیا، بینکس، فائنانس اور میں اس سے آگے ذکر نہیں کروں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل