Monday, June 01, 2026
 

کراچی؛ فیکٹری میں آتشزدگی سے مشینری اور دیگر سامان جل کر تباہ

 



بلدیہ رشید آباد کے علاقے میں لوم فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کی مشینری اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ رشید آباد شیل پیٹرول پمپ کے قریب لوم فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں،جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ایک فائرٹرک اور ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔ ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم لوم فیکٹری کی تمام مشینوں سمیت دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کی مشینری اور دیگر قیمتی سامان جل گیا ۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل