Loading
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی سیاحتی سفارتکاری کو بدترین دھچکا لگا ہے ، دنیا بھر میں بھارتی سیاح باعث ہزیمت بن رہے ہیں۔
اپنی بدتہذیبی اور بدترین معاشرتی شعور کی بدولت بھارتی سیاح دنیا بھر میں ہزیمت کا باعث بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے تھائی لینڈ نے بھارتی سیاحوں پر سخت ویزا قوانین نافذ کیے ہیں، جو مودی کی سفارتکاری کو ایک اور محاذ پر شدید دھچکے کے مترادف ہیں۔
بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت کے لیے ویزا فری انٹری ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت بھارت کو بھی ویزا آن ارائیول کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاح اب 2024 میں متعارف کرائی گئی عارضی ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت بغیر ویزا تھائی لینڈ داخل نہیں ہو سکیں گے۔ تھائی حکومت نے امیگریشن قوانین کے جائزے کے بعد ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق ویزا کے غلط استعمال، غیر قانونی ملازمتوں اور غیر ملکیوں سے متعلق سیکیورٹی خدشات پالیسی تبدیلی کی بڑی وجوہات قراردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ویتنام، بھوٹان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھارتی سیاحوں کی غیر اخلاقی حرکات بھی بھارتی نام نہاد تہذیب کا پردہ چاک کر چکی ہیں ۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی بھارتی سیاحوں کے لیے سخت ویزا پالیسی بھارت کے سیاحتی تشخص پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سیاح دنیا بھر میں محض انتہا پسندی، بدتمیزی اور انتہائی بدتہذیبی کی علامت بن چکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل