Monday, June 01, 2026
 

انوکھی واردات، بندر نے وکیل کے ہاتھ سے پیسوں کا بیگ چھین لیا اور درخت پر چڑھ کر نوٹ برسانے لگا

 



بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک حیران کن اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر وکیل کے ہاتھ سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور اس میں موجود نوٹ ہوا میں بکھیرنے لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں پیش آیا۔ ایک وکیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائیداد کی رجسٹری کے لیے اسٹامپ پیپر خریدنے جا رہا تھا کہ کچہری روڈ پر اچانک ایک بندر نے اس کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا۔ رپورٹس کے مطابق وکیل کے بیگ میں تقریباً 2 لاکھ بھارتی روپے موجود تھے۔ بیگ چھیننے کے بعد بندر قریبی درخت کی ایک اونچی شاخ پر جا بیٹھا اور بیگ کھول کر اس میں موجود نوٹ نیچے پھینکنا شروع کر دیے۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود وکلا، عدالت آنے والے افراد اور راہگیر حیران رہ گئے۔ کچھ ہی دیر میں درخت کے نیچے لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا اور ہوا میں بکھرتے نوٹ سمیٹنے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جن میں بندر کو درخت پر بیٹھے اور لوگوں کو نیچے گرے ہوئے نوٹ جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ बुलंदशहर कचहरी में बैनामा कराने आए एक व्यक्ति का 2 लाख रुपये से भरा बैग एक बंदर छीनकर नीम के पेड़ पर चढ़ गया। बैग में खाने की चीज तलाशते हुए बंदर ने उसे फाड़ दिया और फिर 500-500 रुपये के नोट नीचे फेंकने लगा।नोटों की "बारिश" देख मौके पर मौजूद लोग हैरान रह गए। सूचना पर पहुंची पुलिस pic.twitter.com/ItiaCl1nci — Asif Ansari (@Asifansari9410) May 31, 2026 وکیل کے مطابق بیگ میں موجود 2 لاکھ روپے میں سے 1 لاکھ 91 ہزار روپے واپس مل گئے، تاہم تقریباً 9 ہزار روپے تاحال لاپتا ہیں اور ان کا سراغ نہیں مل سکا۔ یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں صارفین اس پر دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ ردعمل دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل