Tuesday, June 02, 2026
 

اٹلی میں 4 پاکستانی زرعی مزدوروں کو قتل کردیا گیا

 



اٹلی کے جنوبی علاقے میں 4 پاکستانی زرعی مزدوروں کے قتل کے کیس میں پولیس نے 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کالابریا کے زرعی علاقے میں واقع امیندولارا گاؤں میں پیٹرول پمپ کے قریب جلی ہوئی منی وین سے ملی، آگ بجھانے کے بعد فائر فائٹرز نے گاڑی کے اندر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو افراد نے منی وین کے دروازے باہر سے بند کیے اور اندر مائع مادہ پھینکنے کے بعد آگ لگا دی جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس چیف نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق حالیہ مہینوں میں اسی علاقے میں پاکستانیوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو جلانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں جن کی وجہ مہاجرین کے درمیان کھیتی باڑی کے کام، رہائش اور قانونی دستاویزات پر تنازعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل